فائل فوٹو
فائل فوٹو

24 نومبر سے پہلے ہی اسلام آباد شو منسوخ ہو جائے گا، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 24 نومبر سے پہلے ہی جیل سے اسلام آباد شو منسوخ کرنے کی ہدایت آ جائے گی۔

کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وجوہات کچھ بھی ہوں بانیٔ پی ٹی آئی رسک نہیں لیں گے۔

کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کی کال مسڈ کال ہے، لوگ اپنا پیٹرول ضائع نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ 23 نومبر کو یہ اطلاع ملے گی کہ جو قافلہ جمع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے،وہ کسی نہ کسی وجہ سے احتجاج منسوخ کیا جائے گا۔ میرا مشورہ ہے کہ لوگ اپنا پیٹرول ضائع نہ کریں، کیونکہ یہ صرف ایک مسڈ کال ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان صاحب وقت سے پہلے ایسا رسک لیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ آئیڈیاز میں ترکیہ کی سب سے بڑی شراکت داری ہے، ترکیہ پاکستان کے ساتھ تجارت میں اضافہ چاہتا ہے۔

کامران ٹیسوری نے بتایا کہ ترک سفیر کو سرکلر ریلوے سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری سے آگاہ کیا کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔