فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلاول نے حکومت سے معاملات حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے معاملات حل کرنے کے لیے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے معاملات اٹھانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے، 9 رکنی کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، اور شیری رحمان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کمیٹی میں وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی شامل ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم خان اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی بھی اس کمیٹی کا حصہ ہیں۔

یہ کمیٹی وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے مسائل کو اجاگر کرے گی جبکہ کمیٹی اپنی رپورٹ اگلے ماہ ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایات دی تھیں اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کو ذمے داری دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔