رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا، فائل فوٹو
رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا، فائل فوٹو

راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں بھی رینجرز طلب

لاہور: حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے 3 اضلاع راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں رینجرز طلب کر لیں۔ وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوائے گئے خط کے مطابق راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کے 2، 2 ونگز جبکہ جہلم میں رینجرز کی 1 کمپنی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز جمعہ 22 نومبر سے غیر معینہ مدت کیلیے تعینات ہونگے جبکہ جہلم میں 22 سے 27 نومبر تک رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان رینجرز پنجاب کی خدمات کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو باضابطہ درخواست بھجوا دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔