فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان کی رہائی کا حکمنامہ جاری

راولپنڈی: توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان کی رہائی کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا  لیکن بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں ہو سکے گی کیونکہ انہیں ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ سیل کو تھانہ ڈکلیئر کرتے ہوئے پولیس اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان کی رہائی کا حکمنامہ جاری کیا ، حکمنامے میں کہا گیاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور ہو چکی ہے ، اگر عمران خان کسی دیگر مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہائی دی جائے ۔ عمران خان کے 10 لاکھ روپے کے مچلکے طارق نون اور راجا غلام سجاد نے دیے ۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا تاہم گزشتہ شب عمران خان کی راولپنڈی میں پی ٹی آئی احتجاج پر درج مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔