کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروسز کی بندش کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ کے ترجمان نے گزشتہ روزایک بیان میں کہا تھا کہ صرف سیکیورٹی خدشات والے علاقوں میں ہی موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملک کے دیگر حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز معمول کے مطابق چلتی رہیں گی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج آج ہونے جا رہا ہے، جس کے پیش نظر وفاقی حکومت نے انتظامی اقدامات بڑھا دیے ہیں۔ اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا ہے، شہر اقتدار کنٹینر سٹی میں تبدیل ہو چکا ہے۔
جبکہ رینجرز، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹا جا سکے۔