وفاقی محتسب اعلیٰ  نے تمام محکموں کو عوام کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کا حکم جاری کیا، جاری کردہ فوٹو
 وفاقی محتسب اعلیٰ  نے تمام محکموں کو عوام کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کا حکم جاری کیا، جاری کردہ فوٹو

ڈپٹی کمشنر سینٹرل آفس میں وفاقی محتسب اعلیٰ کی کھلی کچہری

کراچی: ڈپٹی کمشنر سینٹرل آفس میں وفاقی محتسب اعلیٰ کی زیر قیادت کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری کی صدارت سید انوار حیدر نے کی،عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم، ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پرعوام نے پانی، نادرا، کے الیکٹرک اور تجاوزات کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیے۔

مختلف مارکیٹوں کے وفود اور دکانداروں نے اپنے مسائل پیش کیے جس پر فوری حل کے احکامات جاری کیے گئے۔

وفاقی محتسب اعلیٰ  نے تمام محکموں کو عوام کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران اپنا کام ذمے داری سے کریں اور عوامی شکایات کا ہرممکن ازالہ کریں۔

ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم نے پانی کے غیر قانونی کنکشنز ختم کرنے کی کارروائی پر عوام کی تعریف کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے کہاکہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔