اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو ناکام قرار دے دیا۔
طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج یا یلغار سے کسی قیدی کو رہا نہیں کرایا جاسکتا، پی ٹی آئی والے ملک میں فتنہ فساد پھیلانا چاہتے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ملکی سیاست انتشاریوں کی وجہ سے متاثر ہورہی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے دھرنے سے جان چھڑانے کے لیے خود گرفتاریاں دی ہیں۔
ہوں نے کہا کہ یہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں، جب پاکستان کے آگے بڑھنے کی بات ہوتی ہے ان کو فساد یاد آ جاتا ہے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آپ نے ایس سی او کانفرنس میں دیکھا ان دنوں میں انہوں نے فتنا فساد پھیلانا چاہا، یہ 4 سال حکومت میں رہے ہیں انہوں نے کیا کیا۔