کرم(اُمت نیوز)ضلع کرم میں پاراچنار سے پشاور جانے والی کانوائی میں شامل مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 49 ہوگئی ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق واقعہ میں زخمی مزید 4 افراد دم توڑ گئے۔ واضح رہے کہ مسافروں کی گاڑیوں کو ضلع کرم کے لوئر علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ مسلح افراد نے پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی۔
دو روز قبل تک ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہوگئی جبکہ نو افراد زخمی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد میں خواتین بھی شامل تھیَ
جمعرات کی صبح ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سے پشاور اور پشاور سے پاراچنار کے لیے 200 گاڑیوں پر مشتمل کانوائے روانہ ہوا تھا۔
مسافر گاڑیوں کے پہنچتے ہی مسلح افراد نےگاڑیوں پر اندھادھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔