کراچی (اُمت نیوز)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کے نقصان پر شور کرنے کے بجائے سیاسی حل تلاش کرے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی بحرانوں کے خاتمے کے لیے قومی قیادت قومی ڈائیلاگ کرے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اتحادی اور احتجاجی سیاست کے ناکام انداز سے عوام سیاست سے دور ہو گئے ہیں۔
جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت پارا چنار میں مستقل امن کو اپنی ترجیح بنائے۔