لاہور: کئی مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

لاہور(اُمت نیوز)لاہور میں کئی مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔شہر میں داتا دربار آزادی چوک اور شاہدرہ پر ٹریفک جزوی طور پر بحال ہے۔
کنٹینرز اور ٹرکوں کو ہٹاکر ایک گاڑی کے گزرنے کا راستہ بنا دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت راستے دوبارہ بند کیے جا سکتے ہیں جبکہ پولیس موقع پر موجود ہے۔
دوسری جانب لاہور میں موٹر ویز کے مختلف سیکشنز آج چوتھے روز بھی بند ہیں۔جنرل بس اسٹینڈ، بادامی باغ اور بند روڈ کے اڈے بھی بدستور بند ہیں۔

اس حوالے سے صدر آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بس اڈے 4 روز سے بند پڑے ہیں، ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے، ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں۔

صدر آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت یا انتظامیہ نے ابھی تک ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔