اسلام آباد(اُمت نیوز)سری نگر ہائی وے پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شرپسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکاروں پر چڑھا دی، جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید ہو گئے۔
واقعے میں رینجرز اور پولیس کے 5 جوان شدید زخمی ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 2 پولیس اہلکار سمیت 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی رپورٹ دی ہے جس میں متعدد شدید زخمی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتشار پسند اور دہشت گرد عناصر کو کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کاروائی سے نپٹنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔