دہشتگردی،انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،امریکہ

امریکا(اُمت نیوز)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکہ دہشت گردی، انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پر امن ہونے چاہییں، حکومت پاکستان کو مظاہرین سے احترام کے ساتھ نمٹنا چاہیے۔

دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،میتھیو ملر نے ٹرمپ کی اتحادی ممالک کو دھمکیوں سے متعلق مؤقف دینے سے گریز کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی ہم منصبوں سے سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر بات ہوتی رہی ہے،واضح رہے کہ نومبر 2023 میں امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کو بے نقاب کیا تھا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہری اور سکھ ایکٹوسٹ گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری اُس وقت کے ’را‘ چیف سمنت گوئل نے دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔