ایوان صنعت و تجارت کے مسائل سے آگاہ ہوں، فائل فوٹو
ایوان صنعت و تجارت کے مسائل سے آگاہ ہوں، فائل فوٹو

پی ٹی آئی کا آئندہ کوئی اور شو ہوگا، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا حالیہ شو مکمل طور پر فلاپ ہوگیا ہے، اور انہیں نہیں لگتا کہ آئندہ ان کا کوئی ایسا شو ہوگا۔

24 نومبر کا احتجاج 9 مئی ٹو تھا، اسلام آباد پرحملہ پسپا ہوا ہے، اب نہیں لگتا کہ آئندہ ان کا کوئی اور شو ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی یہ فیصلہ نہیں کر سکی کہ انہیں اسلام آباد آنا تھا یا سنگجانی۔ خواجہ آصف نے زور دیا کہ ”فوجی تنصیبات پر حملے اور حالیہ واقعات بغاوت کے مترادف ہیں“ اور انہوں نے 24 نومبر کے احتجاج کو 9 مئی کے واقعات سے بھی تعبیر کیا۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ انصاف کے اصولوں کے مطابق انہیں سزائیں ملنی چاہئیں، اور عوام احتجاج سے تنگ آگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”پی ٹی آئی والے آپس میں بھی لڑ رہے ہیں۔“

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔