پولیس نے مقتول عمار کے ایک دوست کو حراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا، فائل فوٹو
پولیس نے مقتول عمار کے ایک دوست کو حراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا، فائل فوٹو

پنجاب یونیورسٹی میں طالب علم کی ہلاکت پر طلبا مشتعل، کینال روڈ مکمل بند

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہونے کے بعد طلبا مشتعل ہوگئے انڈرپاس اور کینال روڈ مکمل بند کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے عمار نامی طالبعلم پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی طالبعلم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگیا فائرنگ کے بعد پنجاب یونیورسٹی میں حالات کشیدہ ہوگئے اور طلبا نے کیمپس پل پر احتجاج کرتے ہوئے انڈرپاس کیمپس اورمین کینال روڈ کو مکمل بند کردیا۔

طلبا تنظیم نے انڈرپاس کیمپس اور مین کینال روڈ کو مکمل بند کردیا ہے جس ٹریفک کی روانی متاثراورلوگوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، طلبا نے پی ایم جی چوک اور بھیکوال چوک کو بھی بند کرکے آمد و رفت سے روک دیا۔

ظلبا کے احتجاج کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سی ٹی او لاہورکی ڈویژنل ایس پی کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت ہے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو زحمت سے بچنے کے لئے ڈائیورشن لگا دی اوراحتجاج ختم ہونے تک مین کینال روڈ استعمال نہ کرنے کی ہدایت ہے۔شہری رہنمائی کے لئے راہنمائی کےلئے ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

طلبا تنظیم نے اپنے بیان میں یونیورسٹی انتظامیہ پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم رانا عمار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کیا جس مذمت کرتے ہیں۔ جامعہ پنجاب میں دن دیہاڑے عام طلبا پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں، پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ طلبا کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہے۔

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ہنگامی پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں فائرنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، طلبا تنظیم کی فائرنگ کی اطلاع پر کیمپس کی تمام مذکورہ جگہوں کی چھان بین کی ہے۔ سیکیورٹی اسٹاف نےمذکورہ جگہوں پرسی سی ٹی وی کیمرے چیک کئے گئے کسی بھی سی سی ٹی وی کیمرے میں فائرنگ کا واقعہ نہیں ملا۔ْ

پنجاب یونیوسٹی کی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کےواقعےکا کوئی عینی شاہد نہیں ملا کسی بھی جگہ سےنہ گولی کا شیل یا خون نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباء واقعہ گھڑکرسیاست کر رہی ہے، جینڈر اسٹڈیز کےطالبعلم عمارکےجاں بحق ہونے پرافسوس ہے، اسلامی جمعیت طلباء یونیورسٹی انتظامیہ پرجان بوجھ کرالزام تراشی کررہی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے ہنگامی کانفرنس میں بتایا کہ طالبعلم پنجاب یونیورسٹی کےایڈمن آفیسرکا بھانجا ہے، اسلامی جمعیت طلباء یونیورسٹی انتظامیہ پرجان بوجھ کرالزام تراشی کررہی ہے، اسلامی جمعیت طلباء کے کارکنوں نےایڈمن بلاک پرحملہ کیا، شیشےتوڑے، تنظیم کے کارکنوں نےکنٹین پرحملہ کرکےتوڑ پھوڑ بھی کی، انہوں نے کہا پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کسی سے بلیک میل نہیں ہوگی، طلبا،اساتذہ ملازمین سےدرخواست ہےکہ سنی سنائی باتیں پریقین نہ کریں،پولیس سےرابطہ ہے، پولیس تفتیش کر رہی ہے۔