فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیوں میں 8خوارجی جہنم واصل

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں 8 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران خوارج کے سرغنہ خان محمدعرف کھوری سمیت2 خوارج مارے گئے، جبکہ 2خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔ مارا گیا خارجی خان محمد عرف کھورے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور حکومت نے اس پر 1 ملین روپے کی ہیڈ منی مقرر کی تھی۔۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور کارروائی  میں ضلع لکی مروت میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کوجہیم واصل کر دیا۔ علاقے میں موجود کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں، کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔