مری(اُمت نیوز)ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،ناران، کاغان، شوگران، وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ،استور اور مری میں بھی برف باری جاری ہے۔
وادی کاغان ،ناران اور شوگران میں برف باری وقفے وقفے سے جاری ہے،ترجمان کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ناران بازار میں ایک انچ تک برف پڑی ہے۔
آزاد کشمیر اٹھ مقام کے بالائی علاقوں جاگراں، لوات بالا، اڑنگ کیل، گریس، شونٹر میں برف باری جبکہ زیریں علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ گِلگت بلتستان کے ضلع استور میں برفباری سے موسم سرد ہے،ملکہ کوہسار مری میں بھی بارش اور برف باری وقفے وقفے سے جاری ہے۔