وزیراعظم پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب میں روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کریں گے، فائل فوٹو
وزیراعظم پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب میں روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کریں گے، فائل فوٹو

وزیراعظم کی دفتر خارجہ کو شام سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کی ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم نے ملک شام کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر دفتر خارجہ کو پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت شام کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پاکستانیوں کے انخلاء کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعظم نے شام سے وطن واپسی کے خواہاں پاکستانیوں کے بذریعہ ہمسایہ ممالک سے جلد از جلد محفوظ انخلا کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ شام میں مقیم پاکستانیوں کے محفوظ انخلاء کے لیے اقدامات کیے جائیں، شام میں مقیم پاکستانیوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اس مقصد کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

وزیراعظم نے دمشق میں پاکستانی سفارت خانے کو معلوماتی ڈیسک اور پاکستانیوں سے رابطے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کردی۔