پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تحصیل متھرا میں ایک تقریب کے دوران شدید بدنظمی کا واقعہ پیش آیا۔
پارٹی کے تحصیل چیئرمین انعام اللہ پر کارکنوں نے مکوں، گھونسوں کی بارش کردی۔ یہ واقعہ باغ ناران میں پیش آیا، جہاں پی ٹی آئی کے کارکنان کھانے پر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
تقریب شہدا کی یاد میں منعقد کی گئی تھی لیکن کھانے کے دوران کارکنان میں تصادم ہوگیا۔ تحصیل چیئرمین انعام اللہ بھی کارکنوں کے ساتھ مشت گریباں ہوگئے جس کے نتیجے میں مکوں اور گھونسوں کا تبادلہ ہوا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارکنان کھانے پر ٹوٹ پڑے، جس سے تقریب کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوگئی۔