عمران خان سول نافرمانی کی دشمنانہ خواہش پوری کر لیں,عطا تارڑ

’’فتنہ السیاست‘‘ اپنی پر تشدد کارروائیوں کی پر زور ناکامی کے بعد ایک اور ملک و قوم مخالف اسٹریٹجی پر عمل پیرا ہونے کی ضد کر رہا ہے۔

December 19, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان سول نافرمانی کی بچگانہ اور دشمنانہ خواہش پوری کر لیں لیکن این آر او پھر بھی نہیں ملے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ ’’فتنہ السیاست‘‘ اپنی پر تشدد کارروائیوں کی پر زور ناکامی کے بعد ایک اور ملک و قوم مخالف اسٹریٹجی پر عمل پیرا ہونے کی ضد کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے ایک بار پھر اپنے دو مطالبات پورے کرنے کے لیے اتوار تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے بعد پھر سول نافرمانی تحریک کا اعلان کروں گا۔