سلمان احمد کو پی ٹی آئی سے نکال دیاگیا

سلمان احمد نے پی ٹی آئی پالیسی کی خلاف ورزی کی،نوٹیفکیشن جاری

December 19, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی کے)ممبر سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیاگیا،جس کا  نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد نے پی ٹی آئی پالیسی کی خلاف ورزی کی،سلمان احمد نے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی مخالف پوسٹیں کیں۔