فیصل آباد،کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 6 افراد جاں بحق
جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔زخمیوں اور لاشوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فیصل آباد میں تاندلیانوالہ کے قریب کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر ہوئی ہے۔
حادثے کے نتیجے میں 1 ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔
زخمیوں اور لاشوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔