قطر ایئر ویزہ نے پاکستان میں دفاتر بند کر دیے
پروازوں کا آپریشن جاری رہے گا،انتظامی اخراجات دفاتر بند کرنے کی وجہ بنی ہے۔
January 7, 2025 · قومی
قطر ائر ویز اب ایجنٹس اور آن لائن ٹکٹس فروخت کرے گا، فائل فوٹو
لاہور: قطر ایئر ویزہ نے ملک بھر اپنے دفاتر بند کر دیے تاہم پروازیں شیڈول کے مطابق رواں دواں رہیں گی۔
قطر ایئر ویزنے اخراجات میں کمی کے لیے ملک بھر میں اپنے دفاتر بند کردیے ہیں تاہم پروازوں کا آپریشن جاری رہے گا۔ قطر ائرویز کے دفاتر بند ہونے سے کاؤنٹر سیل، ایڈمن، فنانس کے شعبے بند ہوجائیں گے، قطر ایئر ویز اب ایجنٹس اور آن لائن ٹکٹس فروخت کرے گا۔
اسی طرح قطر ایئر ویز کے دفاتر سے براہ راست ٹکٹوں کی فروخت ختم ہوجائے گی، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انتظامی اخراجات دفاتر بند کرنے کی وجہ بنی ہے۔