فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان میں نشستیں بڑھانے کا آئینی ترمیمی بل سینیٹ کمیٹی سے منظور

اسلام اآباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بلوچستان میں نشستیں بڑھانے کے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس ہوا۔بلوچستان میں نشستیں بڑھانے کے آئینی ترمیمی بل سے متعلق بنائی گئی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی۔

سینیٹر ضمیر حسین نے کہا کہ ہم نے تجویز کیا ہے کہ بلوچستان میں نشستیں 65 سے 80 کی جائیں جبکہ سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ بڑھانی ہیں تو قومی اسمبلی میں سیٹیں بڑھائیں۔

فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں یہ نہیں ہے کہ خواتین کی نشستیں اوراقلیتوں کی نشستیں کتنی کتنی ہوں گی، ہم اس بل کو وزارت قانون کو بھیج دیے ہیں۔

سینیٹر ضمیر حسین گھمرو کا کہنا تھا کہ اگر جنرل سیٹیں بڑھیں گی تو مخصوص نشستیں خودبخود بڑھ جائیں گی، جس پر چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ اقلیت کی نشستیں زیادہ بڑھیں گی بل میں کم ہے، بل میں جو ٹیبل بنایا گیا اسے منظور کر لینا چاہیے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ 63 اے میں 4 جگہیں ہیں جہاں پر پابندی ہے، جس پر چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ایوان میں جب رپورٹ آئے تو آپ اعتراضات اٹھائیے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔