فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان نے اداروں پر تنقید نہ کرنے پر رضامندی ظاہر کردی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اداروں کے خلاف بیانات نہ دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اداروں پر تنقید نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس حوالے سے رضامندی ظاہر کی ہے اور تنقید کا محور صرف سیاستدانوں کو بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے عمران خان کو اداروں سے متعلق بیانات نہ دینے کا پیغام دیا جبکہ دیگر رہنماو¿ں کو بھی اداروں کے خلاف بیانات نہ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اداروں کے خلاف بیانات دینے سے سختیاں بڑھیں گی، ہم معاملات کا حل چاہتے ہیں، عمران خان کو پیغام پہنچایا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانات سے گریز کیا جائے۔

پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہماری اس بات سے اتفاق کیا ہے، بانی اب اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اس طرح سخت بیانات نہیں دیں گے۔
پس منظر:واضح رہے کہ چند روز قبل (6 جنوری) کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر عمران خان کے آفیشل اکاو¿نٹ پر جاری بیان میں حکومت اور اداروں پر سخت تنقید کی گئی تھی۔

پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے عمران خان کو اداروں سے متعلق بیانات نہ دینے کا پیغام دیا، فائل فوٹو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔