فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج ہلاک

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر طریقے سے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں خوارج کے سرغنہ شفیع اللہ عرف شفیع سمیت 5 خوارج مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔