اپر کرم میں غذائی اشیا اور ادویات کی ترسیل شروع

امن معاہدے کی رو سے بنکرز گرانے کا کا م جلد شروع کیا جائےگا۔پہلے مرحلے میں بالش خیل اور خار کلی میں مورچے ختم کیے جائیں گے۔

January 12, 2025 · اہم خبریں, قومی

 

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپر کرم کے علاقوں میں غذائی اشیا اور ادویات پہنچا دی گئی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق غوز گڑھی ایک، بوشہرہ 4 اور تری منگل کو 7 ٹرک سامان پہنچایا گیا۔

اس کے علاوہ مختلف علاقوں کو خوراک و ادویات کی ترسیل کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ے کہ امن معاہدے کی رو سے بنکرز گرانے کا کا م جلد شروع کیا جائےگا۔

پہلے مرحلے میں بالش خیل اور خار کلی میں مورچے ختم کیے جائیں گے۔