اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کو پیش کرنے کیلیے اپنے تحریری مطالبات تیار کرلیے۔
مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریری مطالبات کل مذاکراتی نشست میں پیش کیے جائیں گے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم دو تحریری مطالبات پیش کریں گے، پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا ہے جبکہ دوسرا مطالبہ 9 مئی، 24 نومبر پر جوڈیشل کمیشن کا قیام ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت کل ہمارے مطالبات پر متفق نہیں ہوتی تو مذاکراتی عمل ختم ہوجائے گا۔