اسلام آباد: 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا پر سینیٹرفیصل واوڈا نے ایک اور دعویٰ کردیا۔
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہاتھا بانی پی ٹی آئی کوسزا ہوگی،ان کو ہائیکورٹ میں بھی مایوسی ہوگی،فیصل واوڈا نے کہاکہ انہوں نے ملاقات پر بھی شادیانے بجائے تھے،یہ ایک اوپن اینڈشٹ کیس ہے،ان کی امیدوں پر پانی پھرتا رہے گا،ان کاکہناتھا کہ ابھی مذاکرات کا پراسیس رک جائے گا۔