عمران خان کا شیر افضل مروت سے ملنے سے صاف انکار

شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں، اسے جیل داخل نہ ہونے دیا جائے , عمران خان

January 23, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا ۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے جیل انتظامیہ اور عدالت کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے ،  عمران خان نے کہا کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں، اسے جیل داخل نہ ہونے دیا جائے ۔

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی ہے ، شیر افضل مروت عمران خان سے ملاقات کیلیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے ، شیر افضل مروت گیٹ نمبر پرپانچ سے اڈیالہ جیل ڈیوڑھی تک پہنچے لیکن انہیں واپس بھجوا دیا گیا ۔

شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ بھی کیا تھا ۔