راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 22/23 جنوری کی رات سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کےعام علاقے سمبازہ میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک کو کر دیا۔ بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمے داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔