سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی (اُمت نیوز) سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا، حلف اٹھانے والے ایڈیشنل ججز میں جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس حسن اکبر، جسٹس عبد الحامد بھرگڑی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس علی حیدر، جسٹس محمد جعفر رضا، جسٹس خالد حسین شاہانی، جسٹس ریاضت علی سہڑ، جسٹس فیض الحسن شاہ، جسٹس نثار احمد اور جسٹس محمد عثمان علی ہادی بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

نئے 12 ایڈیشنل ججز کے حلف اٹھانے کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔