بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک کمی

قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  کی گئی ہے، نوٹیفکیشن جاری

February 12, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر کے بجلی صارفین کیلیے بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک کمی کردی۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تقیسم کار کمپنیوں ( ڈسکوز) کے صارفین کیلیے فی یونٹ 1 روپے 22 پیسے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 23  پیسے کی کمی کی گئی۔

قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  کی گئی ہے، سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلیے ماہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلیے ماہ نومبر کے ایف سی اے کی مد میں بجلی سستی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں پر ہوگا۔