احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر مقرر
احسن بھون کو 14 ووٹ ملے اور 4 ممبران نے مخالفت کی ۔
February 26, 2025 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔
احسن بھون 2 سال کے لیے جوڈیشل کمیشن کے رُکن ہوں گے، احسن بھون جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کونسل کی جانب سے نمائندگی کریں گے۔
احسن بھون کو 14 ووٹ ملے اور 4 ممبران نے مخالفت کی جبکہ ایک ممبر نے رائے ہی نہیں دی۔ ووٹنگ کے عمل کے دوران 19 ممبران نے شرکت کی۔