مولانا حامدالحق نے خواتین کو تعلیم سے روکنے کو خلاف اسلام قرار دیا تھا

اس بیانیے پر مولانا حامد الحق کو دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔سیکیورٹی ذرائع

February 28, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے سربراہ مولانا حامد الحق اکوڑہ خٹک میں دارالعلوم حقانیہ میں خود کُش حملے میں شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے کیا اور خود کُش حملے میں مولانا حامد الحق حقانی کو نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا حامدالحق نے خواتین کو تعلیم سے روکنے کو خلاف اسلام قرار دیا تھا، اس بیانیے پر مولانا حامد الحق کو دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ دھماکا غمازی کرتا ہے کہ فتنۃ الخوارج کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں اور ان  کے پیروکاروں اور سہولت کاروں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔