کراچی کے لیے بجلی 3روپے ، ملک بھر کے لیے 2 روپے 12پیسے فی یونٹ سستی
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت کمی کر دی۔ کراچی کے لیے3 روپے فی یونٹ اور ملک بھر کے لیے 2 روپے بارہ پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت کمی کر دی۔
کراچی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ کی کمی کردی گئی جبکہ کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کےالگ الگ نوٹی فکیشنز جاری کر دیے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا، کے الیکٹرک ؕصارفین کے لیے بجلی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق باقی ملک کے لیےجنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔