سپریم کورٹ، 9مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلیے حکومتی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

 چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 10 مارچ سے اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔

March 7, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر کی گئی حکومتی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 10 مارچ سے اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔

9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی درخواستوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب  شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 9 مئی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ جب کہ 9مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 16 اپیلوں پر سماعت 11 مارچ کو ہوگی ۔

سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 12 مارچ کو 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 8 اپیلوں پر سماعت کرے گا۔