26 نومبر احتجاج کیسز؛ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

بی بی کے خلاف راولپنڈی میں 20 اٹک میں 10 اور چکوال میں ایک مقدمہ درج ہے۔

March 10, 2025 · اہم خبریں, قومی

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج کیسز میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی رخصت کے باعث 26 نومبر احتجاج سے متعلق 31 کیسز میں بشریٰ بی بی عبوری ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کی گئی۔

بی بی کے خلاف راولپنڈی میں 20 اٹک میں 10 اور چکوال میں ایک مقدمہ درج ہے۔