بلوچستان کے ضلع کچھی میں زیرتعمیر ڈیم پر حملہ،7 مزدور اغوا

حملے میں ایک ڈمپرنذرآتش، 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

March 13, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کچھی میں زیر تعمیر منجھو ڈیم پر مسلح افراد نے نے حملہ کیا اور  وہاں کام کرنے والے7 مزدوروں کو اغوا کرکے لے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ سبی کے قریب بولان کے علاقے شوران میں منجھو ڈیم پرمسلح افراد نے حملہ کر دیا۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد مسلح ملزمان 7 مزدوروں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد کے حملے میں ایک ڈمپرنذرآتش، 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ سبی انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید کارروائی شروع کر دی ۔