کراچی:پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے دام تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 24قراط فی تولہ سونا 4700 روپے مہنگا ہوکر 314000 روپے کا ہوگیا۔اس کےعلاوہ دس گرام سونے کے بھاؤ 4030 روپے بڑھکر 269204 روپے ہوگئے۔
امریکی ٹیرف اقدامات سےعالمی تجارت اورگولڈ مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی،عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام 46 ڈالر بڑھکر 2988 ڈالر پر جا پہنچے۔