کوئٹہ ، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے مفتی عبد الباقی شدید زخمی

فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفرری موقع پر پہنچ گئی۔

March 17, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر فائرنگ سے عالم دین مفتی عبد الباقی شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عالم دین مفتی عبد الباقی شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی مفتی عبد الباقی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفرری موقع پر پہنچ گئی، واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔