دہشت گردوں کی مالی معاونت، ملزم کو 13 سال قید کی سزا

جرمانہ ادا نہ کرنے پر ملزم کو مزید 15 ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

March 24, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ملزم کو 13 سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ملزم خان محمد کو ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔اے ٹی سی نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر ملزم کو مزید 15 ماہ قید بھگتنا ہو گی۔