لوٹن، وزیراعظم کی ایئرپورٹ سے سلیمان شہباز کے گھر آمد
وزیراعظم لندن میں 3 روز قیام کے بعد 14 اپریل کو واپس وطن روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف لوٹن ایئرپورٹ سے اپنے فرزند سلیمان شہباز کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
شہباز شریف بیلاروس کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے برطانیہ پہنچے ہیں۔
وزیراعظم لندن میں 3 روز قیام کے بعد 14 اپریل کو واپس وطن روانہ ہوں گے۔
شہباز شریف سے لندن میں مسلم لیگ ن برطانیہ کی قیادت کی ملاقاتیں بھی طے ہیں۔