وہاڑی کے قریب کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، شعلے اور دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے ، عینی شاہدین

April 15, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

وہاڑی : پنجاب کے ضلع وہاڑی میں لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔جبکہ دونوں پائلٹ ایجیکٹ کر گئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا، طیارہ نجی آئل کمپنی کے ڈپو کے قریب کھیتوں میں گرا۔

رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، ان کا کہنا تھا کہ شعلے اور دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے۔