پہلگام فالس فلیگ کے بعد کشمیر کے لوگوں کی بھارتی فوج پر سخت تنقیدکی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق کشمیر کے بزرگ نے فالس فلیگ پر بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا،بند کرو یہ ڈرامہ بازی، اب میڈیا پہلگام میں نہیں آٰنا چاہئے،بھارت نے گیارہ لاکھ فوج کشمیر میں تعینات کر رکھی ہے
بزرگ کشمیری نے کہا کہ اتنی بڑی فوج کے باوجود پہلگام واقعہ ہوا ہے، فوج کیا کر رہی ہے، کیا فوج نے چوڑیاں پہن رکھی ہیں،یہ سب پیسے کا کھیل ہے، یہ کام وہی انسان کرے گا جو لالچی ہوگا،
انہوں نے کہا کہ یہ کام کسی بے ایمان شخص کا ہے، ایماندار شخص ایسا نہیں کرسکتا ہے۔حملہ کرنے والوں کو ڈھونڈنا ان کا کام ہے۔
حملے کے وقت ہندوؤں کو قتل کرتے ہوئے کلمہ پڑھنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ دین کے معاملے میں کوئی زبردستی نہیں، کیوں کوئی پڑھائے گا کلمہیہ بھارت کیلئے کوئی نئی بات نہیں، ماتما گاندھی، راجیوگاندھی اور اندرا گاندھی کو مارنے والا مسلمان نہیں تھا،کوئی مسلمان دہشتگرد نہیں تھا، ان کو ہندوؤں نے ہی مارا ہے۔
سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کشمیری بزرگ کی گفتگو ثابت کرتی ہے کہ پہلگام فالس فلیگ حملہ ہےبی جے پی مذہب کی آڑ میں مسلمانوں پر حملے کر رہی ہے
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos