اسلام آباد(نمائندہ امت /مانیٹرنگ ڈیسک /ایجنسیاں)پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں ایک بار پھر بزدلانہ وار کر دیا۔ آزاد کشمیر کے دو شہروں کوٹلی اور مظفرآباد کے علاوہ پاکستان کے شہروں میں بہاولپور اور مرید کے لاہور کو نشانہ بنایا گیا۔تمام حملے شہری آبادیوں پر کیے گئے، جبکہ دو جگہ مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک بچی سمیت 8 افراد شہید جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بڑی تعداد پر میں جانی نقصان کا خدشہ بتایا جا رہا ہے۔منگل اور بدھ کے درمیانی شب 12 بجکر 34 منٹ پر ہونے والے بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے فوری طور پر جوابی کارروائی شروع کر دی ہے جس کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
مظفرآباد سمیت کئی شہروں میں بلیک آؤٹ کر دیا گیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ اور پاک فوج بھارتی بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، سیکورٹی ذرائع کے مطابق معصوم پاکستانیوں کے خون کا بدلہ ہر صورت لیا جاے گا، ابھی تک جو نقصان کا تخمینہ سامنے آیا ہے اس کے مطابق صرف سویلین اور معصوم پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق تصویروں میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کے صرف معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا،ایک ایک معصوم پاکستانی کے خون کا بدلہ لیا جاے گا،
سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے رات کے اندھیرے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق پانچ مقامات پر کوٹلی، احمد پور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے پر حملہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی ار نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی عارضی خوشی کو بہت جلد غم میں تبدیل کیا جائے گا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔نجی ٹی ٹی وی ڈی جی آئی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بزدل دشمن نے اپنی فضائی حدود سے تین جگہ میزائل داغے،حملے میں نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے ، اب پاکستان کے جواب کا انتظار کیا جائے ،پاکستا ن وقت کا تعین کرکے بھرپور جواب دے گا۔اطلاعات کے مطابق پہلا حملہ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر کیا گیا،جس کے نتیجے میں ایک معصوم بچی شہید اور خاتون شدید زخمی ہوگئی۔جب کہ متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔جب کہ کوٹلی میں 9 حملے کئے گئے۔دریں اثنا بھارتی جارحیت کے بعد مظفرآباد میں بلیک آوٹ کردیا گیا ،رات گئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آبادی کو ہدایت جاری کی گئیں کہ تمام احباب گھروں کی بجلیاں مکمل بند کر دیں UPS و دیگر اینرجنسی لائٹس کو بند کر دیں۔رات گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولپور میں
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos