پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے، لیاقت بلوچ

پی ٹی آئی اور حکومت مذاکرات کو کھیل نہیں، بحرانوں کا علاج بنائیں۔ سیاسی بحرانوں کا حل ہمیشہ مذاکرات میں ہوتا ہے۔

May 15, 2025 · قومی

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت مذاکرات کو کھیل نہیں، بحرانوں کا علاج بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی بحرانوں کا حل ہمیشہ مذاکرات میں ہوتا ہے۔

لیاقت بلوچ نے لاہور میں ڈمپر حادثے میں 5 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ شہروں میں دن کے وقت ڈمپرز کا داخلہ موت کا پروانہ ہے۔