کراچی ؛ سرجانی ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرگئی، بچی جاں بحق، 7افراد زخمی
ق جاں بحق بچی کی شناخت امہ ہانی کے نام سے ہوئی۔ میاں بیوی اورچار بچے عباسی شہید ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
May 18, 2025 · قومی
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 میں گھر میں سوئے خاندان پر دیوار گرگئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 10 سال کی بچی جاں بحق جبکہ میاں بیوی سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق جاں بحق بچی کی شناخت امہ ہانی کے نام سے ہوئی۔ میاں بیوی اورچار بچے عباسی شہید ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔