بنوں: ریسکیو کے دفتر میں بارودی مواد کا دھماکا

بارودی مواد پھٹنے سے ریسکیو کی زیرِ تعمیر عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔نامعلوم دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔

June 1, 2025 · اہم خبریں, قومی

بنوں کے علاقے نیکم ککی میں ریسکیو کے دفتر میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔

اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق بارودی مواد پھٹنے سے ریسکیو کی زیرِ تعمیر عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے کہا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔