اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے ایکسپریس اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریلوے نے ایکسپریس ٹرینوں اورسیلونز کے کرایے میں 3 فیصد اضافہ کردیا ہے،جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرایے میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کے کرایے میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، کرایوں میں اضافے کا اطلاق 20 جون سے ہو گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos