اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں، سفیر رضوان سعید

پاک امریکا تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے پاس بجلی وافر ہے۔

               
  July 13, 2025 · اہم خبریں, قومی

امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں۔

ڈیلس میں ایک تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق ہماری پالیسی قائداعظم کے نظریات کے مطابق ہے۔

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے پاس بجلی وافر ہے۔